- الإعلانات -

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ اظہر علی نے کیریئر بیسٹ چھٹی پوزیشن حاصل کرلی

دبئی : قومی ٹیم کے اوپنر اظہر علی نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کیریئر بیسٹ پوزیشن حاصل کر لی ، سال کے آخر میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمیتھ پہلی پوزیشن پر قابض رہے۔

Channel24-HD-smith

ذرائع کے مطابق میلبورن ٹیسٹ میں ڈبل سینچری سکور کرنے والے قومی ٹیم کے اوپنر اظہر علی ٹیسٹ رینکنگ  کیریئر بیسٹ چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ، آسٹریلین کپتان سٹیو سمیتھ کی پہلی ، بھارت کے کپتان ویرات کوہلی دوسری ، انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسری پوزیشن پر قبضہ جمائیں ہیں۔

اظہر علی ایک سال میں 1000 رنز سکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے ، انہوں نے ایک سال میں ٹرپل سینچری سکور کرنے ساتھ ایک ڈبل سینچری بھی سکور کی۔

Channel24-HD-Azhar-ali

اظہر علی یہ کارنامہ سر انجام دینےوالے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے 8ویں کھلاڑی بن گئے۔

Channel24-HD-Misbah

مصباح الحق 5 سال کے بعد ٹاپ 20 میں شامل نہ ہو سکے اور 25 ویں نمبر پر چلے گئے۔

Channel24-HD-yasir

باولز کی رینکنگ میں بھارت کے ایشون پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ 12ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔