- الإعلانات -

انگلینڈ اور آسٹریلیا کی بھی پاکستان سپر لیگ میں ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی.

کراچی : بھارتی شخصیات نے بھی پاکستان سپر لیگ میں ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا سے بھی آفرز موصول ہوئی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہر لحاظ سے اطمینان کے بعد سے فرنچائز فروخت کی جائیگی تفصیلات کے مطابق اولین پی ایس ایل کا انعقاد دبئی اور شارجہ میں ہوگا اس حوالے سے ٹیموں کی فروخت کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ اب تک کی رپورٹ حوصلہ افزاءہیں ٹیمیں خریدنے میں بہت لوگ دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں اتنے اسپانسر مل چکے ہیں کہ ہمیں کوئی طریقہ کار بنانا پڑے گا کہ کسے ٹیم خریدنے کا موقع دیں گے ایسا نہیں ہوگا کہ کوئی بھی کہیں سے پیسے لاکر کہے کہ میں ٹیم خریدنا چاہتا ہوں ۔