- الإعلانات -

تیسرے ون ڈے میں آسٹریلوی ٹیم 3اہم کھلاڑیوں سے محروم رہے گی

پرتھ: پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میں آسٹریلوی ٹیم 3اہم کھلاڑیوں سے محروم رہے گی۔

کرس لین گردن،مچل مارش کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہیں، مچل اسٹارک کو آرام دیا جائے گا، مارکس اسٹوئنس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

25سالہ مچل مارش پاکستان کیخلاف سیریز میں تو شریک نہیں ہونگے لیکن ان کا نام آئندہ ماہ دورہ بھارت کیلیے منتخب 16 رکنی اسکواڈ میں شامل ہے۔