- الإعلانات -

پاکستان نےایشین شطرنج چیمپئن شپ جیت لی.

پاکستان کے انٹرنیشنل ماسٹر (آئی ایم) محمود احمد لودھی ایران میں کھیلی گئی ایشین شطرنج چیمپئن شپ کا چھٹا ایڈیشن جیت کر اپنے کیرئیر کے عروج پر پہنچ گئے۔برصغیر کے ٹاپ آئی ایمز کے ساتھ مقابلے میں لودھی نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے چھ میچ جیتے اور دو میچ ڈرا کرتے ہوئے 86 پوائنٹس اپنے نام کیے۔پاکستان میں 14 ٹائٹل جیت کر شطرنج کے سب سے بڑے قومی کھلاڑی کہلانے والے لودھی ایشین ٹائٹل جیت کر اپنے کیرئیر میں دو مرتبہ گرینڈ ماسٹر بھی بن چکے ہیں۔ایشین ٹائٹل جیتنے پر 54 سالہ لودھی کو ایک کرسٹل کی ٹرافی اور صرف پانچ سو ڈالر انعام دیا گیا۔لودھی نے اے پی پی سے گفتگو میں بتایا کہ وہ اس عظیم موقع کا طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے ۔گجرانوالہ سے تعلق رکھے والے لودھی نے کہا ’میرا سب سے بڑا ہدف گرینڈ ماسٹر بننا تھا، جس کیلئے مجھے عالمی سطح پر کھیلنے کیلئے مسلسل فنڈنگ درکار تھی‘۔شطرنج نے سٹار ماسٹر نے کہا’مجھے امید ہے کہ اس کامیابی پر مجھے عزت، حمایت اور سرپرستی ملے گی جو کسی بھی ملک کے ٹاپ کھلاڑی کا حق ہوتا ہے‘۔خیال رہے کہ دس راؤنڈ کی اس چیمپئن شپ میں میزبان ایران کے علاوہ انڈیا، عراق، قازقستان، تاجکستان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کے بہترین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔مائنڈ سپورٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین اور ڈائریکٹر خورشید ہادی اور طارق رشید خان نے لودھی کی اس عظیم کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ۔خورشید اور طارق نے کہا کہ ایران سے واپسی پر لودھی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی۔