- الإعلانات -

انضمام الحق نے افغانستان کا ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش قبول کر لی.

کراچی: افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو ایک سیریز کے لیے ہیڈ کوچ بنانے کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان انضمام الحق کو زمبابوے کے خلاف سیریز میں ہیڈ کوچ بنانے کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے قبول کرلی۔ اس موقع پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ وہ صرف زمبابوے کے خلاف سیریزمیں افغان ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ واضح رہے کہ انضمام الحق تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں جو افغان ٹیم کی کوچنگ کریں گے ان سے قبل کبیرعلی واسطی اورراشد لطیف بھی افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں۔