- الإعلانات -

شاہد آفریدی نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کیلئے بہترین کپتان قرار دیدیا

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی (shahid afridi)نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کے لئے بہترین کپتان قرار دے دیا،، کہتے ہیں جتنی کرکٹ کھیلنی تھی کھیل لی اب توجہ لیگ کے طرف ہوگی

مایہ ناز آل راؤنڈر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پہنچے کراچی یونیورسٹی جہاں پر شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی نے سرفراز احمد کو کرکٹ کی تینوں فارمیٹ کے لئے بہترین کپتان قرار دے دیا۔

بوم بوم آفریدی نے خود کو کرکٹ کے لئے فٹ تو قرار دیا پر یہ بھی بتا دیا کہ جتنی کرکٹ کھیلنی تھی کھیل لی ، اب ساری توجہ لیگ پر ہی ہوگی۔

شہرہ آفاق آل راؤنڈر اور سابق کپتان بوم بوم آفریدی نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی جلد بحالی کی امید ظاہر کی اور امن امان کے لئے سیکیورٹی اداروں کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا۔