- الإعلانات -

آئی سی سی کا بگ تھری کے خاتمے پر اصولی اتفاق

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران بگ تھری کے خاتمے پر اصولی اتفاق ہوگیا۔

کرکٹ سے حاصل ہونے والی آمدن پر قبضہ کرنے کے لئے بڑوں کی اجارہ داری ختم ہوگئی جب کہ بھارتی بورڈ کے تاخیری حربے اور دھمکیاں بھی کسی کام نہ آئیں اور آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس کے دوران ممبر ممالک کے نمائندوں نے بگ تھری کے خاتمے پر اصولی اتفاق کرلیا جس کے مطابق تمام ممبر ممالک کو آئی سی سی کی باڈی میں برابری کا حق حاصل ہوگا۔

اس سے قبل ہونے والے اجلاس کے دوران آئی سی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کی مستقل نشست کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ بگ تھری کے خاتمے کا اعلان اور آئی سی سی کے 2014 میں منظور ہونے والے آئین کا از سر نو جائزہ رواں سال جون میں ہی کیا جائے گا۔