- الإعلانات -

نیوزی لینڈ نےجنوبی افریقہ کو 6رنز سے ہرا دیا

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں خراب آغاز کے بعد کیوی کپتان ولیمسن اور راس ٹیلر نے شاندار بیٹنگ کی ۔

تیسری وکٹ پر 104 رنز بنائے ،کپتان 69 رنز بناکر آوٹ ہوئے لیکن ٹیلر نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پھر نیشم نے 71 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور چار وکٹ پر 289 تک پہنچا دیا ۔

جواب میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑی رنز بناتے رہےلیکن وکٹیں نہ بچا سکے ۔ڈی کوک نے 57، ڈی ولیئرز نے 45 اور پری ٹورئیس نے 50 رنز کی اننگز کھیلی ،پھر بھی ٹیم نو وکٹ پر 283 رنز تک ہی پہنچ سکی ۔

نیوزی لینڈ کی چھ رنز سے فتح کے بعد پانچ میچزکی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے ۔