- الإعلانات -

کپتانی کا نہیں سوچ رہا‘ کارکردگی بہتر کرنے پر توجہ دے رہا ہوں.شعیب ملک

ابوظہبی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ کپتانی کا نہیں سوچ رہا، میری تمام تر توجہ اپنی کارکردگی کی بہتری پر مرکوز ہے، اہلیہ ثانیہ مرزا کے اچھا کھیلنے پر خوشی بھی ہے اور دباؤ بھی، انہیں بہترین کھیل پر مبارکباد دیتا ہوں،انگلینڈ کے خلاف کارکردگی دکھانے کےلئے بے قرار ہوں۔ وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ شعیب ملک نے کہا کہ ٹیسٹ میں واپسی پر تھوڑا دباؤ محسوس کر رہا ہوں مگر ڈومیسٹک سیزن میں کھیلتا رہا ہوں، ٹیسٹ ٹیم میں موقع دیا گیا تو کارکردگی دیکھاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف کارکردگی دکھانے کےلئے بے قرار ہوں،میں کپتانی کا نہیں سوچ رہا، میری تمام تر توجہ اپنی کارکردگی کی بہتری پر مرکوز ہے۔ شعیب ملک نے کہا کہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے اچھا کھیلنے پر خوشی بھی ہے اور دباؤ بھی،ثانیہ کو کافی مبارکبادیں دے چکا ہوں،اب بھی انہیں بہترین کھیل پر مبارکباد دیتا ہوں