- الإعلانات -

یاسر شاہ کی جگہ آل رائونڈر ظفر گوہر کو شامل کرنے کا فیصلہ

شارجہ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور مینجمنٹ نے انجری کے باعث ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ سے ڈراپ کئے جانے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ نوجوان آل رائونڈر ظفر گوہر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ٹیم میں شامل کئے جانے کے بعد وہ انگلینڈ کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کیرئر کا آغاز کرینگے واضح رہے کہ شارجہ میں پہلے ٹیسٹ کی تیاروں کیلئے نیٹ پریکٹس کے دوران کمر کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے کپتان مصباح الحق نے یاسر کی انجری کو گرین شرٹس کیلئے بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا متبادل تلاش کررہے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح الحق اور ٹیم مینجمنٹ نے مشاورت کے بعد ظفر گوہر کو شامل کرنے کا فیصلے سے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے ۔