- الإعلانات -

کراچی:چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی،انٹرنیشنل کرکٹ کی جلد واپسی ہوگی:آفریدی

کراچی : کراچی کے ایدھی ہومز میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی (champions trophy) کی رونمائی کی گئی ، شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں ضرور آئے گی۔

تفصیلات کے کراچی کے ایدھی ہومز میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

icc champions trophy pakistan karachi edhi hom 24news

اس موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ وقت لگے گا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور واپس آئے گی ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد سے لوگوں کو امن کا پیغام ملا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی  چار جون سے انگلینڈ میں شروع ہو رہی ہے ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے ، دونوں ٹیمیں اپنے پہلے میچ میں چار جون کو ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی۔