- الإعلانات -

سچن ٹنڈولکر نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹنڈولکرنے معروف گلوکار سونو نگم کے ساتھ گلوکاری میں بھی طبع آزمائی کی ہے اور ‘کرکٹ والی بات کے بول پر مبنی گانا ریکارڈ کروادیا ہے، جس سے انہیں شائقین کے مزید قریب آنے میں مدد ملے گی۔

2013 میں کرکٹ کو خیرباد کہنے والے بلے باز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کہ وہ شرمیلے ہیں اور انہوں نے اپنی بیوی، دوستوں اور کاروبارہ شراکت داروں کے کافی اصرار پر خود کو گانا گانے کیلئے تیار کیاہے۔

چھ ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لینے والے ٹنڈولکر نے کہا کہ میں میوزک کا دلدادہ ہوں، لیکن میں نے گانے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سونو نگم نے میری کافی مدد کی اور مجھے اسٹوڈیو میں گانا گانے کیلئے حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر ٹنڈولکر کی صلاحیتوں کے معترف سونو نگم نے کہا کہ ماسٹر بلاسٹر پر خدا کا بہت کرم ہے اور وہ کسی بھی شعبے میں کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔