- الإعلانات -

شعیب ملک انگلینڈ کے خلاف ڈبل سنچری کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

ابو ظہبی:  قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک ابوظہبی میں جاری پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ابو ظہبی ٹیسٹ میں شعیب ملک 201 رنز بنا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے تیسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔ شعیب ملک سے قبل یہ ریکارڈ ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس کے پاس تھا۔ قبل ازیں شعیب ملک نے 174 رنز کا ہندسہ عبور کر کے نہ صرف یونس خان کو پیچھے چھوڑا بلکہ وہ انگلش ٹیم کے خلاف ایک اننگز میں زیادہ رنز بنانے والی فہرست میں تیسری پوزینش پر آ گئے۔ گرین شرٹس کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس کے پاس ہے، انھوں نے 1971 میں برمنگھم میں انگلیند کے خلاف 274 رنز کی یادگار اننگز کھیلی جب کہ دوسرا نمبر بھی ظہیر عباس کا ہی ہے جس میں انھوں نے اوول کے گراؤنڈ میں 240 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کے خلاف ایک اننگز میں سب سے زیاد رنز بنانے والی فہرست میں تیسرے نمبر پر شعیب ملک سے قبل یونس خان تھے جن کا اسکور 173 رنز تھا۔ شعیب ملک کی انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ تاحال جاری ہے۔