- الإعلانات -

محمد عامر کو میچ کے دوران جھگڑے پر جرمانہ عائد

لاہور : سپاٹ فکسنگ میںسزایافتہ پاکستانی بولر محمد عامر کو ایک میچ کے دوران جھگڑا کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک میچ کے دوران محمد عامر اور پاکستان انٹرنیشنل ایرلائن سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہواتھا جس پر میچ ریفری نے دونوں کھلاڑیوں کو جرمانہ عائد کردیا ہے جب کہ سپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ محمد عامر کو ”عاجزانہ“ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ 2010ء میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی کھلاڑی محمد عامر کو سلمان بٹ اور محمد آصف کے ہمراہ سپاٹ فکسنگ کے الزام میں برطانیہ میں جیل کی سزا ہوچکی ہے جبکہ آئی سی سی نے محمد عامر پر 5 سال کی پابندی عائد کی تھی جسے پوری کرنے کے بعد ستمبر سے محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی ہے ۔