- الإعلانات -

پاکستان ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر برقرار

پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میںدو ایک کی فتح کے بعد پاکستان کے ایک پوائنٹ میں اضافہ ضرور ہوا لیکن رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن برقرار ہے ۔پاکستان کے پوائنٹس 90 ہو گئے جبکہ ویسٹ انڈیز 83 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔

جنوبی افریقا کی پہلی پوزیشن ہے، آسٹریلیا دوسرےاور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت کا چوتھا نمبر ہے،انگلینڈپانچویں، سری لنکاچھٹی اوربنگلادیش ساتویں پوزیشن پر ہے۔

ورلڈ کپ 2019 میں آٹھ ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی جس کا فیصلہ30 ستمبر کو ہوگا، باقی ٹیموں کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم ہی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں جو ایک درجہ ترقی کے ساتھ نویں سے آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئے ۔

جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ولئیرز پہلے ،آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دوسرے اور بھارت کے ویراٹ کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔بولرز میں عمران طاہر کی پہلی پوزیشن ہے۔