- الإعلانات -

مصباح الحق یاسر شاہ کے متبادل لیگ سپنر نہ ملنے مایوس

ابوظہبی: ظفر گوہر کی بروقت دستیابی میں ناکامی کو سلیکشن کمیٹی کی بدانتظامی قرار دیدیا.قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ سلیکٹرز نے انجری کے شکار لیگ سپنر یاسر شاہ کے متبادل کیلئے کوئی اور لیگ سپن باؤلر سکواڈ میں شامل نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دو فاسٹ باؤلرز کے ساتھ دو سپن باؤلرز کو کھلانے کے حق میں تھے لیکن یاسر شاہ کی عدم موجودگی میں انہیں مجبوری کے عالم میں تین رکنی پیس اٹیک میں عمران خان کو شامل کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ ابتدائی طور پر پاکستان کے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر کے سولہویں کھلاڑی کی جگہ بائیں ہاتھ کے سپنر ظفر گوہر یا محمد اصغر کو شامل کیا جانا تھا لیکن اس کے بجائے سلیکشن کمیٹی نے شعیب ملک کو منتخب کر لیا۔ یاسر شاہ کی انجری کے بعد ظفر گوہر کی بروقت دستیابی میں ناکامی کو مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی کی بدانتظامی قرار دیا ہے۔