- الإعلانات -

آئی پی ایل: ممبئی کوپونے کے ہاتھوں3 رن سے شکست

ممبئی انڈینز 161رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 157 رنز اسکور کرسکی، ٹیم کی جانب سے کپتان روہت شرما 58رنز کے ساتھ نمایاں رہے،جبکہ پونے کے بولرز کی جانب سے جیادوو اوناڈکٹ اور بین اسٹوکس نے 2،2 کھلاڑی آئوٹ کیے۔

رائزنگ پونے سپر جائنٹس کے بین اسٹوکس مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اس سے پہلے ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹورنامنٹ کا آج 29واں میچ رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد کے درمیان بنگلور میں ہوگا۔ میچ شام ساڑھے 7 بجے جیو سپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔