- الإعلانات -

بارسلونا اوپن: اعصام الحق نے ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا

انہوں نے بارسلونا اوپن کے فائنل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز ڈبل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ مینز ڈبل کے فائنل میں اعصام الحق اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ان کے پارٹنر فلورین مرگیا کا مقابلہ الیگزینڈر اور فلپ سے تھا۔

دونوں کھلاڑیوں نے آسٹریلیا اور جرمنی سے تعلق رکھنے والی جوڑی کو کوئی بھی موقع دیے بغیر میچ اسٹریٹ سیٹ میں 6-4 اور 6-3 سے جیت لیا۔

کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور مرگیا نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے موجودہ مینز ڈبل میں عالمی نمبر ایک ہنری کونٹی نن اور جان پیئرز کو شکست دی تھی۔