- الإعلانات -

پاکستان میں ریسلنگ کے عالمی مقابلے3دن کی دوری پر

ارض پاک پر ہونے والے عالمی دنگل کے مقابلوں میں 20ممالک کے 25ریسلرز دائو پیچ آزمائیں گے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیر سید عاصم علی کاظمی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دنیا کی تمام بڑی کمپنیوں کے ریسلرزپاکستان پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کا آغاز 17 مئی کو کراچی میں ہونے والے مقابلوں سے ہوگا،یہ دنگل میلہ 19 مئی کو لاہور اور 21 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

عاصم علی کا کہنا تھا کہ ریسلنگ کے عالمی مقابلے پاکستان کا بہتر امیج اجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔