- الإعلانات -

پاک بھارت کرکٹ،اعصام اور بوپنا مخالف کیمپوں میں بیٹھیں گے

پاک بھارت ٹاکرے نے برسوں کی دوستی کو جز وقتی بریک لگا دیا، پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارتی ٹینس اسٹار روہن بوپنا کی جوڑی کل ہونےوالے میچ میں مخالف کیمپوں میں بیٹھے گی ۔

ٹینس سرکٹ میں معروف اعصام الحق اور روہن بوپنا کی جوڑی اس سے پہلے پاک بھارت امن کے لیے بھی خاصی سرگرم رہی ہے۔

دونوں کی جانب سے ’’جنگ روکو، ٹینس شروع کرو‘‘ کا نعرہ بھی لگایا گیا۔

اتوار کے روز چیمپیئنز ٹرافی کے پاک بھارت کرکٹ میچ میں دونوں کھلاڑی مخالف کیمپوں میں اپنی اپنی ٹیموں کوسپورٹ کریں گے، جس کے لیے انہوں نے ٹکٹ بھی خرید لیے ہیں۔