- الإعلانات -

بھارت کے خلاف ناقص بولنگ پر شرمندہ ہوں، وہاب ریاض

وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ناقص بولنگ پر شرمندہ ہوں، اس کا افسوس بھی ہے۔

انہوں نے اپنی پرفارمنس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ میری کارکردگی کی وجہ سے شکست ہوئی جس پر معافی چاہتا ہوں، کوشش کے باوجود پرفارم نہیں کرسکا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں وہاب ریاض نے 80 سے زائد رنز دیئے ،جبکہ بولنگ کے دوران وہ ان فٹ ہوکر نہ صرف میدان سے باہر چلے گئے بلکہ بیٹنگ کے لیے بھی نہیں آسکے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف ناقص بولنگ پر شرمندہ ہیں اورروایتی حریف کے خلاف شکست پر انہیں افسوس بھی ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ اس پرفارمنس پر وہ قوم سے معافی مانگتے ہیں، وہ کوشش کے باوجود پرفارم نہیں کرسکے۔