- الإعلانات -

زینب عباس کی سیلفیاں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں

 سپورٹس اینکر نے اب تک جن کرکٹرز کیساتھ سیلفیاں بنوائیں وہ چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں صفر پر ڈھیر ہوگئے تھے

لاہور  سپورٹس اینکر زینب عباس کی سیلفیاں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں ، زینب نے اپنا کام کر دیا اب ٹیم کی باری ہے ۔ کرکٹ دیوانوں کے دلچسپ ٹویٹس جاری ہیں ۔ اے بی ڈی ویلئیرز اور ویرات کوہلی کے بعد زینب عباس کی سری لنکا کے کپتان میتھیوز کے ساتھ سیلفی ، سماجی میڈیا پر کرکٹ دیوانوں کے زینب عباس کی سیلفی پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں ، ویل ڈن زینب عباس ۔ زینب اب سری لنکا کی لنکا ڈبونے کو تیار ، ایک کرکٹ دیوانے نے لکھا ، اب کوئی ٹینشن نہیں پاکستان سیمی فائنل میں ہی سمجھو ۔ سپورٹس اینکر زینب عباس نے اس سے پہلے اے بی ڈی ویلئیرز اور ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی بنائی جس کے بعد دونوں ہی میچ میں صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے ۔