- الإعلانات -

یوسین بولٹ نے اپنی سر زمین پر سو میٹرز مقابلہ جیت لیا

ریس جیتنے کے بعد یوسین بولٹ نے جذباتی انداز سے فنشنگ لائن کو بوسہ دیا اور پھر اپنے روایتی طریقے سے فتح کا نشان بنایا۔

کنگسٹن : دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے اپنی سر زمین پر کیریئر کی آخری 100 میٹرز دوڑ جیت لی۔

اس موقع پر جمیکن وزیر اعظم اور انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر سباسچین کوئے بھی موجود تھے ، ریس جیتنے کے بعد یوسین بولٹ نے جذباتی انداز سے فنشنگ لائن کو بوسہ دیا اور پھر اپنے روایتی طریقے سے فتح کا نشان بنایا۔ 100 اور 200 میٹر دوڑ کے عالمی ریکارڈ یافتہ ایتھلیٹ بولٹ نے رواں برس اگست میں شیڈول ورلڈ ایتھلیٹکس چیمئن شپ کے بعد انٹرنیشنل کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے اور انہوں نے اپنی سرزمین سے اس کا آغاز کر دیا ہے ، کنگسٹن میں سو میٹر دوڑ میں بولٹ نے ہمیشہ کی طرح برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ -اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیرئیر کے دوران مداحوں نےبہت حوصلہ افزائی کی جس کی وجہ سے میں اس مقام پر پہنچ سکا ، اب تمام تر توجہ ورلڈ چیمپئن شپ پر موکوز ہے ، کیرئیر کی آخری دوڑ جیتنے کے لئے صلاحیتوں سے بڑھ کر کوشش کروں گا۔ –