- الإعلانات -

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،پاکستان دوسرے نمبر پر

شارجہ: پاکستان کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں کامیابی حاصل کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن سمیت متعدد اعزاز اپنے نام کرلیے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں پاکستانی اسپنروں کی بہترین بائولنگ کی بدولت انگلینڈ کو 127 رنز سے شکست دی جبکہ سیریز میں دو صفر سے کامیابی کے بعد آئی سی سی کی درجہ بندی میں 106 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقا 125 اور آسٹریلیا 106 پوائنٹس کے ساتھ باالترتیب پہلے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

Ranking