- الإعلانات -

بھارت سے فائنل نے ٹیم میں نیا جذبہ پیدا کیا،فخر زمان

فخر زمان کے اعزاز میں بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض کے نواسے بلال ملک نے ایک شاندار تقریب منعقد کی ،جس میں پاکستانی اوپنر کو 20لاکھ روپے کا چیک دیا گیا ۔

اس موقع پر فخر زمان کا کہناتھاکہ مستقبل میں اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، جتنا پیاراورعزت انہیں ملی،انہوں نےایسا سوچا بھی نہیں تھا،اب اگلے جو بھی ٹورنامنٹ ہوئے، ان میںوہ مزید اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

فخر زمان نےکہاکہ ان کے ذہن میں تھاکہ اسکواڈ کا حصہ بنےتو قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔