- الإعلانات -

تمام تیاریاں مکمل، انٹرنیشنل فٹبالرز آج پاکستان پہنچیں گے

نالڈینو اور دوسری ٹیم رائن گگز کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

پاکستان میں انٹرنیشنل معیار کا اسٹیڈیم نہ ہونے کی وجہ سے پہلا نمائشی میچ کراچی کے ہاکی کلب اسٹیڈیم اور دوسرا میچ لاہور کے فور ٹریس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ دونوں میچز میں سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے ذمے ہے۔

پاکستان کے انٹرنیشنل فٹبالر کلیم اللہ بھی ان 2 نمائشی میچوں میں حصہ لیں گے جس کے لیے وہ خصوصی طور پر امریکا سے پاکستان آئے ہیں جو ان دنوں امریکا میں فٹبال لیگ کھیل رہے تھے۔