- الإعلانات -

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو340رنز سے ہرا دیا

تفصیلات کے مطابق ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ نے 335 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 205 رنز بناسکی۔

دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ نے 130 رنز کی لیڈ لے کر مزید 343 رنز اسکور کیے اور انگلینڈ کو 473 رنز کا بڑا ہدف دے دیا جو انگلینڈ کی ٹیم کیلئے بھاری ثابت ہوا۔

کیشو مہاراج، ورنون فلیندر اور کرس مورس نے انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کی دھجیاں اڑا دیں، انگلینڈ کے کھلاڑی ایک ایک کرکے پویلین لوٹتے رہے۔

صرف ایلیسٹر کک ہی ہدف کے تعاقب میں 42 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے اور پوری ٹیم 44 اعشاریہ 2 اوورز میں صرف 133 رنز ہی بنا سکی۔

اس طرح انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کےدرمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔