- الإعلانات -

ویمنز ورلڈ کپ: بھارت اور میزبان انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا

انگلینڈ کو تین بار ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ بھارتی ٹیم کو پہلے میگا ٹائٹل کا انتظار ہے۔

لندن:  لارڈز کے تاریخی میدان میں ویمنز ورلڈ کپ فائنل کا کڑا امتحان آج ہو گا، جس میں بھارت اور میزبان انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ٹائٹل کی جنگ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گی۔ دونوں فائنلسٹ ٹیموں میں انگلینڈ نے سات میں سے چھ میچ جیتے جبکہ بھارت نے 7 میں سے 5 میچ جیتے۔ ٹیم پاکستان تمام میچ ہار کر سب سے آخر پر رہی۔ میزبان کپتان کو اپنی کھلاڑیوں پر مان ہے۔ اپنی سرزمین اور اپنے ہی شائقین کے سامنے ہوں گی اِن ایکشن۔ ادھر بھارتی ٹیم کا دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو ہرا کر مان بڑھا ہے۔ قائد متھالی راج دوسرے نمبر کی ٹاپ اسکورر ہے۔ بولرز سے بھی انہیں توقعات ہیں، پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا خواب پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔