- الإعلانات -

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر جنوبی افریقہ سے لاہور پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر غیر ملکی پرواز ای کے 622 براستہ دبئی لاہور پہنچ گئے۔ پی سی بی کے وفد نے مکی آرتھر کا ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔

لاہور:  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر غیر ملکی پرواز ای کے 622 سے براستہ دبئی سے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپورٹ پہنچ گئے۔ مکی آرتھر چمپیئن ٹرافی جیتنے کے بعد اپنے ملک جنوبی افریقہ چلے گئے تھے۔ ہیڈ کوچ آج پی سی بی کے چئیرمین شہریار خان، سلیکٹر انضمام الحق اور دیگر عہداران سے ملاقات کریں گے۔ جولائی میں پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے جبکہ اس سال قومی ٹیم کی سری لنکا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر کرنے کے لیے حکمت عملی بھی بنائیں گے۔ مکی آرتھر کا ائیر پورٹ پر پی سی بی کے وفد نے استقبال کیا۔