- الإعلانات -

پاکستان کرکٹ ٹیم نےسب سے زیادہ مرتبہ آل آوٹ ہوکرالگ ریکارڈ بنادیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے50اوورز کھیلے بغیر ہی آل آوٹ ہونا اپنا وطیرہ بنالیا۔ 15 سالوں میں پاکستان ٹیم سب سے زیادہ مرتبہ آل آوٹ ہوئی۔ انگلینڈ کے خلاف بھی بیٹسمین پچاس اوورز تک نہ جاسکے۔پاکستان ٹیم ان پندرہ سالوں میں 63مرتبہ 50اوورز کھیلے بغیر ہی پویلین واپس لوٹی۔اس ریکارڈ میں بنگلادیش اور زمبابوے بھی پاکستان سے بہتر ہیں۔زمبابوے کی ٹیم 52 اور سری لنکن ٹیم51 مرتبہ آل آوٹ ہوئی۔انگلینڈ 48 اور ویسٹ انڈین ٹیم46 مرتبہ50 اوورز کھیلے بغیر پویلین لوٹی۔سب سے کم آل آوٹ ہونے والی ٹیموں میں جنوبی افریقا، بنگلادیش، نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں۔بھارت چالیس، نیوزی لینڈ اڑتیس، بنگلادیش چونتیس اور جنوبی افریقی ٹیم اکتیس مرتبہ آل آوٹ ہوئی۔