- الإعلانات -

عمر اکمل اور ماڈل ریچل کی جنگ میں شدت

لاہور : قومی کرکٹر عمر اکمل اور ماڈل ریچل خان کے درمیان تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ریچل خان نے کہا ہے کہ میں عمر اکمل کےخلاف ثبوت بھی دوں گی اور 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجوں گی۔ ریچل خان نے مزید کہا کہ عمر اکمل کیخلاف ثبوت پیش کرنے کے بعد اپنے وکیل کے ذریعے کرکٹر کو ایک ارب روپے کا لیگل نوٹس بھی بھجواں گی۔انہوں نے 50کروڑ روپے کی رقم پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل نے پوری زندگی میں اتنے پیسے نہیں کمائے ہوں گے جتنے کا انہوں نے نوٹس بھیجا ہے۔ واضح رہے کہ ماڈل ریچل خان کی جانب سے گزشتہ دنوں عمر اکمل پر الزام لگایا گیا تھا کہ ناروے میں ایک تقریب کے دوران عمر اکمل نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جس پر انہوں نے قومی کرکٹر کو تھپڑ دے مارا تھا۔ عمر اکمل نے گزشتہ روز ریچل کے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں اپنے وکیل کے ذریعے 50 کروڑ روپے کے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوایاتھا جس میں کہا گیا کہ ریچل خان نے میری ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچایا ہے جس پر وہ یا تو 15دن میں تحریری معافی مانگیں یا پھر ہرجانہ ادا کریں۔