- الإعلانات -

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، ایک ٹیم نے 24 رنز پر اننگ ڈکلئیر کردی

ڈومینیکا:کرکٹ کی تاریخ کے انوکھے واقعے میں ویسٹ انڈین ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں ایک ٹیم نے 24 رنز پر اننگ ڈکلئیر کردی۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ پیش آیا ہے۔ لیوارڈ آئی لینڈ اور وڈ ورڈ آئی لینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلے جارہے 4 روزہ ڈومیسٹک میچ میں لیوارڈ آئی لینڈ کی ٹیم 24 رنز پر 7 وکٹیں کھو کر شدید مشکلات کا شکار تھی جب ان کے کپتان کی جانب سے حیران کن فیصلہ سامنے آیا۔ لیوارڈ آئی لینڈ ٹیم کے کپتان نے سب کو حیران کرتے ہوئے 24 رنز کے سکور پر ہی اننگ ڈکلئیر کرنے کا اعلان کردیا۔ لیوارڈ آئی لینڈ ٹیم کے کپتان نے اس حوالے سے وضاحت دی کہ چونکہ پچ کی حالت بلے بازی کیلئے کافی خراب تھی اسی لیے انہوں نے اننگ ڈکلئیر کردی۔ تاہم وڈ ورڈ آئی لینڈ ٹیم نے ان کے دعوے کو غلط ثابت کردیا اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنا لیے۔