- الإعلانات -

جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ ، بھارت کی پاکستان کو شکست

کوالالمپو:آٹھویں جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت نے جیت لیا،فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھیلے گئے آٹھویں جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل تھے۔دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہیں۔فائنل میچ میں بھارتی ہاکی ٹیم نے میچ کے آغاز سے لے کر اختتام تک پاکستان پر حاوی رہی اور یک طرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔پاکستان کی جانب سے محمد دلبر اور محمو یعقوب نے ایک ایک گول سکور کیا۔بھارت کے ہرمن پریت سنگھ نے چار گول کیے۔