- الإعلانات -

پرینتی چوپڑہ نے ثانیہ مرزا کو ‘آشیرواد’ دے ڈالا

دہلی:بولی وڈ اداکارہ پرینتی چوپڑہ نے ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ان کے اپنے ہی ریکٹ سے ‘آشیرواد’ دے ڈالا۔29 سالہ اداکارہ پرینتی چوپڑہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو ان کے اپنے ہی ریکٹ سے پرینتی سے ‘آشیرواد’ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پرینتی نے لکھا، “اگرچہ انھیں (ثانیہ) کو ضرورت نہیں ہے لیکن میں انھیں پھر بھی آشیرواد دے رہی ہوں اور وہ بھی ان کے اپنے ریکٹ سے! کیا دن ہے.”ثانیہ مرزا نے بھی مذکورہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، “آج کیا خوب دن ہے کہ مجھے پرینیتی آشیر واد دے رہی ہیں”.ثانیہ مرزا اپنی شاندار کارکردگی کے باعث ویمن ڈبلز کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہیں۔