- الإعلانات -

انضمام الحق نے نوجوان کھلاڑیوں سے توقعات وابستہ کرلیں

لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق نے امید ظاہر کی ہے کہ نوجوان کھلاڑی ریٹائر ہونے والے تجربہ کار کھلاڑیوں مصباح الحق اور یونس خان کا خلا پر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف سیریز کیلیے ٹیم کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو بتایا گیا ہے کہ سلیکشن کیلیے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے، یاسر شاہ کو بھی فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کیلیے کہا تھا اور اب انہوں نے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کر لیا ہے، لیگ اسپنر گزشتہ تین چار سال سے پاکستان کے کامیاب ترین بولر ہیں، یو اے ای کی بیٹنگ کنڈیشنز میں بھی وہ پاکستان کیلیے کافی سازگار ثابت ہوئے ہیں، اظہر علی کو گھٹنے کی تکلیف تھی، ڈاکٹر نے انجکشن لگوا کر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔