- الإعلانات -

انوشکا اور ویرات ائیرپورٹ پر پکڑے گئے

ممبئی :بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما گواا سے چھٹی گزار کر ممبئی ائیرپورٹ پر چھپنے چھپانے کی کوشش میں میڈیا کہ ہاتھوں پکڑے گئے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اسٹار سیلیبر یٹیز اپنے بزی شیڈول میں سے وقت نکال کر چھوٹے سے ٹرپ کیلئے گووا گئے تھے تاہم ممبئی پہنچنے پر میڈیا کو دیکھ کر انوشکا چہرے پر مسکان لے آئیں جبکہ ویرات بیگز سے اپنا چہرہ چھپاتے رہے رپورٹس کے مطابق بیٹسمین ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بھارتی کرکٹر شیکر دھون اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ گووا میں چھٹیاں منا کر پہنچے ہیں یہ پہلی بار نہیں بلکہ ویرات اور انوشکا کو میڈیا نے رنگے ہاتھوں پکڑا ہوا اس سے پہلے بھی دونوں نیوز چینلز اور اخبارات کی خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔