- الإعلانات -

پاکستان ٹیم کی آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن خطرے میں پڑگئی

دبئی :انگلینڈ کے خلاف ٹی 20سیریز میں پاکستان ٹیم کی آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن خطرے میں پڑگئی اور اسے بچانے کیلئے گرین شرٹس کو بہر صورت مہمان ٹیم کو سیریز میں شکست دینا ہوگی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے باوجود ٹاپ پوزیشن پر نہیں آسکے گا جبکہ وائٹ واش ہونے کی صورت میں چھٹے نمبر پر چلاجائے گا واضح رہے کہ رینکنگ میں پاکستان ٹیم اس وقت 121پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ انگلیند114کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے 3میچز پر مشتمل ٹی 20سیریز میں اگر پاکستان 2-1سے فتح یاب ہوتا ہے تو پھر دونوں ٹیموں کی موجودہ پوزیشن پر کوئی فرق نہیں آئے گا لیکن اگر یہی نتیجہ انگلش ٹیم کے حق میں آیا تب پاکستانی پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے برابر چلا جائے گا اور جب اعشاریہ پوائنٹ کا حساب ہوگا تب آفریدی الیون کو چوتھا نمبر سنبھلانا پڑے گا۔