- الإعلانات -

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری

پاکستان کی دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے 482 رنز کے جواب میں پاکستان نے کھیل کے تیسرے روز 51 رنز بغیر کسی نقصان سے اننگز کا آغاز کیا تو سمیع اسلم 30 اور شان مسعود 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا اور اسکور کو آگے بڑھاتے ہوئے مجموعی اسکور میں 10 رنز کا اضافہ کیا ہی تھا کہ 61 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود لہیرو گیمج کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ شان مسعود 72 گیندوں پر صرف 16 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ سمیع اسلم کی گری جو 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق 12 رنز بناکر سرنگا لکمل کا شکار بنے۔

قومی ٹیم کے لئے افسوسناک بات یہ ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر زخمی ہونے کے بعد ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

پہلی اننگز میں بولنگ کی ناکامی کے بعد پاکستان کی بیٹنگ کی آزمائش شروع ہوگئی