- الإعلانات -

ایشیا کپ ہاکی :پاکستان آج بنگلہ دیش سے ٹکرائے گا

میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا ، قومی ہاکی ٹٰیم کی قیادت محمد عرفان کریں گے

لاہور ہاکی ایشیا کپ میں آج پاکستان اور میزبان بنگلہ دیش کے درمیان افتتاحی مقابلہ ہو گا ۔ قومی شاہین روایتی حریف بھارت کا مقابلہ اتوار کو شیڈول ہے ۔ بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں ایشیا کپ کا آغاز آج ہو رہا ہے ، افتتاحی میچ پاکستان اور میزبان بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے شیڈول ہے ۔ قومی ٹیم محمد عرفان کی قیادت میں اِن ایکشن ہو گی ۔ قومی ٹیم کا اصل مقابلہ روایتی حریف بھارت کے خلاف اتوار کو ہو گا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔