- الإعلانات -

قذافی سٹیڈیم میں ٹی 20میچ کھیلنے کیلئے سری لنکن حکام نے گرین سگنل دیدیا

ذرائع کے مطابق سری لنکن حکام نے سیریزکاتیسراٹی20میچ لاہورمیں کھیلنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

 میچ اب یقینی طور پر 29 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کی ویسٹ انڈین بورڈکے ممبران سے بھی ملاقات ہوئی ہے جنہوں آئندہ ماہ تین ٹی 20میچوں کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے کے حوالے سے مثبت جوا ب دیا ہے۔

نجم سیٹھی کی جنوبی افریقہ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو تھابنگ مورے سے بھی ملاقات متو قع ہے جس میں آئندہ ماہ تین ٹی 20 میچوں کیلئے پروٹیز ٹیم کوپاکستان بھیجنے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی ۔