- الإعلانات -

پی ایس ایل تھری میں چینی کرکٹرز بھی کھیلیں گے

لاہور: پاکستان سپر لیگ کیلئے پشاور زلمی نے چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں سابق چینی سفیر چن زیانگ زنگ، چینی کرکٹ ٹیم کے کوچ یی تیان، چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چین کے 2 انٹرنیشنل کرکٹرز کو پی ایس ایل تھری میں پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔

چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شمولیت باعث اعزاز ہے، ٹیم میں شامل ہونے پر بہت خوش اور پرجوش ہیں، یہاں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد فروری میں ہو گا، دفاعی چیمپئن پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے علاوہ ایک نئی ٹیم ملتان سلطان بھی ایکشن میں دکھائی دے گی۔