- الإعلانات -

پاکستان نے ایشیا ہاکی کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

ڈھاکا: ایشین ہاکی کپ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 6-3 سے مات دیکر تیسری پوزیشن لے لی۔

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 6-3 سے مات دیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے جب کہ بھارت نے ملائیشیا کو 2-1 سے قابو کرتے ہوئے چیمپئن بننے کا اعزاز پالیا۔

واضح رہے گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو فیصلہ کن میچ میں ہرا کر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل سے باہر کردیا جب کہ اس سے قبل ایشیا کپ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں بھی بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے زیر کیا تھا۔