- الإعلانات -

بچپن میں عمران خان کو بہت شوق سے کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھتا تھا ‘شاہد آفریدی

عمران خان ہر لحاظ سے میرے آئیڈیل ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار شاہد آفریدی نے اپنے کرکٹ کے اوائل میں ایک یادگار انٹرویوکے دوران کیاتھا۔ ایک سوال پر عمران خان سے متاثر ہونے کی وجہ کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میرے بڑے بھائی بھی انہی کے سٹائل میں بالنگ کرتے ہیں اور ہم بچپن میں عمران خان کو بہت شوق سے کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھتے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں بھی شروع میں فاسٹ بالر تھا پھر عبدالقادر کے کہنے پر سپن شروع کر دی۔