- الإعلانات -

آئی سی سی نے ڈی آرایس نظام کا جائزہ لیااور اس میں غلطی کا اعتراف کیا ہے

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق”آئی سی سی نے فیصلے کا جائزہ لیا اور اس میں غلطی کا اعتراف کیا ہے”۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ "امپائر کی جانب سے صحیح طریقہ کار کا انتخاب کیا گیا لیکن فیصلہ غلط تھا”۔واضح رہے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان حال ہی میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کیوی اسپنر مچل سیٹنر کی جانب سے آسٹریلوی بیٹسمین ناتھن لیون کے خلاف اپیل کو امپائر نے رد کردیا تھا حالانکہ گیند کو بلے سے چھوتے ہوئے دکھایا گیا تھا جس پر ڈی آرایس نظام پر زبردست تنقید کی گئی تھی۔