- الإعلانات -

محمد عامر کو چانس مل گیا،کرکٹ بورڈ نے سب کوحیران کردیا

ممکنہ طور پر ہونے والی پا ک بھارت سریز کے لئے سلیکشن کمیٹی نے عبوری طور پر 23 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی جس میں فاسٹ بولر محمد عامر کا نا م بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں بھارت سے ممکنہ سریز کے لیے ٹیم پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے محمد عامر کی فارم اور فٹنس پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے عبوری طور پر بنائی جانی والی فہرست محمد عامر کا نام بھی شامل کیا ہے۔ واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی کو چیئرمین پی سی بی اور ہیڈ کوچ کی جانب سے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے لیے پہلے ہی گرین سگنل مل چکا ہے۔ محمد عامر بھی اسپاٹ فکسنگ کی دلدل میں پھسلے، سزا کے طور پر جیل کی سلاخیں کاٹیں، غلطی پر معافی بھی مانگی، سزا پوری ہونے کے بعد ڈومیسٹک سیزن اور بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا تو پی سی بی نے بھی عامر ریٹرنز کا گرین سگنل دے دیا۔ پی سی بی کے بگ تھری کی حمایت کے بعد سلیکشن کمیٹی محمد عامر کی قسمت کا فیصلہ کرنے بیٹھی، پاکستان سپر لیگ میں بھی فاسٹ بولر کا نام ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا، واپسی کے امکانات ہیں جو بڑھنے لگے ہیں۔