- الإعلانات -

آئی سی سی نے انڈر19ورلڈ کپ2016ءکیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے اگلے سال شیڈول انڈر19ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق انڈر 19ورلڈ کپ 27جنوری سے 14فروری کے درمیان بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا جس کے لیے 4 شہروں کے 8مقامات کا انتظام کیا گیا ہے ،مذکورہ شہروں میں چٹاگانگ، کاکسس بازار ، ڈھاکہ اور سلہٹ شامل ہیں،جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ دو مرتبہ کی چیمپئن پاکستانی ٹیم کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ سری لنکا ، افغانستان اور کینیڈا سے ہوگا۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ ،بنگلہ دیش ، سکاٹ لینڈ اور نممبیا شامل ہیں۔ گروپ سی انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز ،زمبابوے اور فجی کی ٹیموں پر مشتمل ہے جب کہ گروپ ڈی میں آسٹریلیا ،بھارت ،نیوزی لینڈ اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔ایونٹ کے آغاز سے قبل پاکستان انڈر 19ٹیم 23جنوری کو نیپال کے مقابل آئے گی جب کہ 25جنوری کو اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے خلاف ہوگا۔