- الإعلانات -

شیکھر دھون کا باولنگ ایکشن مشکوک

نئی دہلی: آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے ہندوستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شیکھر دھون کا باولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا۔ہندوستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شیکھر دھون جز وقتی باولر ہیں ، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ جب انھیں کپتان ویرات کوہلی نے باو¿لنگ کے لیے بلایا توانھوں نے 3اوورز کروائے ، ان کی اس باولنگ کے بعد ان کا ایکشن مشکوک قرار دیا گیا۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق شیکھر دھون کو 14 دن کے اندر اپنے ایکشن کا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔شیکھر دھون کو دہلی ٹیسٹ کے آخری روز اس وقت باولنگ کے لیے بلایا گیا تھا جب جنوبی افریقہ کے بلے باز ہندوستان کے باو¿لرز کے سامنے اپنی سست کارکردگی کے ساتھ ڈٹ گئے تھے تاہم جنوبی افریقہ کو میچ میں337 رنز سے شکست ہوئی تھی۔