- الإعلانات -

ریکارڈز کو میری تلاش ہے، کرسچیانو رونالڈو

میڈرڈ: اسپین کے فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے مشہور کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو کا چمپیئنز لیگ کے گروپ مرحلے میں ریکارڈ 11 گول کرنے کے بعد کہنا تھا کہ وہ ریکارڈز کی تلاش میں نہیں ہوتے بلکہ ریکارڈ ان کے متلاشی ہوتے ہیں۔رونالڈو نے چمپیئنز لیگ کے میچ میں سوئیڈن کے کلب مالمو ایف ایف کے خلاف 4 گول کرکے گروپ مرحلے میں 11 گول کرنے کاریکارڈ اپنے نام کیا، اس میچ میں مالمو کو 0-8 سے شکست ہوئی۔