- الإعلانات -

پاک-انڈیا سیریز پر بات نہ ہونا افسوسناک ہے، شہریار خان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کے درمیان ملاقات کے دوران پاک-انڈیا کرکٹ سیریز پر بات نہ ہونا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ملاقات کے دوران سیریز پر بات چیت نہیں کی گئی اور ہندوستانی حکومت کی جانب سے اب تک اجازت نہیں دی گئی۔جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ اب پی سی بی کا کیا لائحہ عمل ہوگا تو ان کا کہنا تھا کہ اب ہمارے پاس وقت نہیں رہا اور سیریز کے حوالے سے بہت دیر ہو گئی ہے، اگر ایک بھی دن تاخیر ہوئی تو سیریز ختم سمجھی جائے گی۔