- الإعلانات -

پاک بھارت کرکٹ سیریز کھیل کے ساتھ ساتھ ”تماشا “بھی بن گئی

پاک بھارت کرکٹ سیریز کھیل کے ساتھ ساتھ ”تماشا “بھی بن گئی ،سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریار خان ”تاریخ خان “کے نام سے مشہور ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے تاریخ پرتاریخ دے کر کرکٹ کے دیوانوں کو انتظار کی سولی پہ لٹکا دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ حکام نے ایک بار پھر نو کی کال دے دی ہے جس پر شہریار خان نے پھر سے نئی تاریخ دیدی ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابھی حکومت سے اجازت نہیں ملی مزید تین چار روز لگ جائیں گے۔ پی سی بی کے بڑے میاں نے “بڑا” بنتے ہوئے کہہ دیا کہ مشکل ضرور ہو گی لیکن اتوار تک مشکل ضرور آئے گی لیکن انتظام کر لیں گے۔سوشل میڈیاپرپاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریارخان ” تاریخ خان “ کے نام سے مشہو رہو رہے ہیں۔اسکے علاوہ شہریارخان اورنجم سیٹھی کوشدیدتنقیدکانشانہ بنایا جا رہا ہے